SIKERYALI UPDATES




                    

Click Here For Back to News Menu

 


 

ڈنگہ : ٹکٹ کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی زیادتی کی تو مجھے بھی حق حاصل ہے کہ میں آزاد الیکشن لڑ سکوں،سیدنور الحسن شاہ

ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) سابق ضلعی نائب ناظم اور متوقع امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA106سید نور الحسن شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹکٹ کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی زیادتی کی تو مجھے بھی حق حاصل ہے کہ میں آزاد الیکشن لڑ سکوں ۔ میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی ۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ ٹکٹ میری جیب میں ہے ۔ میں جھوٹ بولنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں ۔ نہ کبھی کسی ظالم کا ساتھ دیا اور نہ آئندہ دوں گا ۔ میرا خاندان 1400سال سے مظلوم کا ساتھ دینے والا ہے ۔ میں مزید یہ کہوں گا کہ آپ مجھے قائدین میں شامل نہ کریں میں آپ کا بھائی ‘ بیٹا یا دوست ہوں ۔ جب میں ن لیگ میں شامل ہونے لگا تو میں نے یہ فیصلہ اکیلے نہیں کیا بلکہ پورے حلقہ میں مشورہ کیا ۔ سب دوستوں نے کہا آپ چاہے کسی بھی جماعت میں ہوں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ میںنے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا لیکن دوستوں اور ساتھیوں کے اسرار پر واپس آیا اور ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ۔ میں نے قائدین سے کہا کہ آپ بے شک مجھے بھول جائیں لیکن میرے دوستوں کو نہ بھولیں اگر آپ ان کو بھولے تو میں آپ کو بھول جا¶ں گا ۔ مجھے فتح ہو یا شکست میں اس حق میں نہیں کہ میری مائیں ‘ بہنیں ووٹ مانگیں میری پالیسی دوغلی نہیں ہے ۔ پچھلے الیکشن میں جہاں بھی جلسے کئے دونوں ووٹ مانگے ۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ ہمارا ووٹ چاہے کم ہو لیکن ہمارے ساتھ MPAکو زیادہ ووٹ ملیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ظالم کے خلاف صرف آواز بلند نہیں کروں گا بلکہ قربانی دینی پڑی تو وہ بھی دوں گا ۔ آپ کے تعاون سے اگر میں اسمبلی گیا تو کوشش کروں گا کہ ایسا قانون بنے جس میں کسی کو سفارش جیسی لعنت کی ضرورت نہ ہو ۔

 
 

Click Here For Back to News Menu

 
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free