تعارف
ہم آپ سب كومياں ويب گروپ كى اس اردو ويب سايٹ ميں خوش آمديد كهتے ہيں.اس ويب سايٹ ميں ہم آپ كو پاكستان كى تاريخ' ثقافت' ديہاتى اور شہرى زندگى اورجو بهى آپ چاهتے ہيں اس كے بارے ميں بتائيں گے.اگرآپ اپنے كاروبار كى مشہورى كيلئے اشتہاروغيرہ دينا چاہتے ہيں تو رابطہ كيلئے يہاں كلک کريں. یہ ویب سائیٹ میرے گاؤں سيكريالى كے بارے میں ہے۔ سيكريالى مغربی پنجاب میں واقع ایک چھوٹا سا گاؤں ہے سيكريالى ڈنگہ سےگجرات جانے والے روڈ پر واقع ہے اور یہ تقریباً ڈنگہ سےنو اور گجرات سے بائیس كلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ دریائے جہلم اور دریائے چناب کے درمیان والے خطہ میں ہے. لاہور سے راولپنڈی جانے والی مرکزی شاھراہ سيكريالى سے تقریبا19 میل کے فاصلے سے گزرتی ہے. سيكريالى پاکستان اور بھارت کی سرحد سے74 اور54 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ سيكريالى کا بازار علاقہ کے درجنوں دیہات کے لوگوں کی تمام ضروریات پوری کرتا ہے، اشیا خردو نوش سے لے کر لباس، بجلی کی مصنوعات، ، کاسمیٹکس، موبائل سیٹس، گھریلو اشیا، فریج ٹیلی ویژن، فرنیچر اور گھروں کی تعمیر میں استعمال ہونے والی اشیا سب دستیاب ہيں اسکے علاوہ سيكريالى میں علاج کی سہولیات میہا کرنے کےلیے بے شماركلينک اور ہسپتال موجود ہیں.اس كے علاوہ سیكریالی میں بہت سی مساجد اور مدارس بھی ہیں جن میں جامعہ نجم العلوم نوریہ جلالیہ سر فہرست ہے اور مساجد میں مشرقی بڑی جامعہ مسجد سر فہرست ہےسيكريالى میں لڑکوں اور لڑکیوں کے سکول اور کالجز بھی موجود ہیں.
سكول اور كالج
سيكريالى میں لڑکوں اور لڑکیوں کے سکول اور کالجز بھی موجود ہیں جن كی فہرست یہ ہے.(گورنمنٹ ہائی سكول سیكریالی فار بوائز) گورنمنٹ مڈل سكول سیكریالی فار گرلز) رائل فورٹ سكول اینڈ كالج فار بوائز اینڈ گرلز) دارلسَّلام ایجوكیشن اكیڈمی فار بوائز اینڈ گرلز) لٹل سكالرز ایجوكیشن اكیڈمی فار بوائز اینڈ گرلز) مادر ملت سكول اینڈ كالج فار بوائز اینڈ گرلز)
كلينک
سیكریالی میں ایک سركاری ہسپتال ہے جس میں مریضوں كا علاج بالكل مفت ہوتا ہے(اس كے علاوہ عظیم میڈیكل سٹور اینڈ كلينک)اویس ہومیو پیتھک میڈیكل سٹور اینڈ كلینک) داؤد ہومیو پیتھک اینڈ میڈیكل سٹورساجد ہومیو پیتھک اینڈ میڈیكل سٹور سر فہرست ہیں۔ میرے عزیز دوستو آپ سب سے گزارش ہے كہ تصویریں نہ ہونے كی وجہ سے ہم سیكریالی كی كسی قِسم كی بھی تصویر اس ویب سائیٹ میں نہیں ڈال سكے اس لیے اگر آپ كوئی بھی تصویر وغیرہ ویب سائیٹ پر دینا چاہتے ہوں تو نیچے لكھے ہوئے اپلوڈ پر كلک كریں اور سینڈ كردیں۔
Upload
میں آئندہ بھی اس موضوع پر اور لکھوں گا۔ اپنی رائے ضرور دیں ہم آپ کو اس ویب سائیٹ میں سيكريالى کے گردونواح کى خبریں اور دیگر معلومات فراہم کریں گے۔
Urdu newspapers - Jang - Jasarat - Takbeer
نجم العلوم نوريہ جلاليہ سيکريالى.
اس مدرسہ کى بنياد جناب قاضى محمد سليمان صاحب مرحوم نے رکهى تهى جو آج سيکريالى اور اس کے آس پاس کے علاقوں کى رہنمائى ميں کوشاں ہے. اس مدرسہ ميں ہر قسم کے مذہبى پروگرام جيسا کہ عيد ميلا دالنبى کا جلسہ اور جلوس معراج شريف اور ديگر پروگرام منعقد کيۓ جاتے ہيں يہ پروگرام منعقد کرنے کيليے ايک کميٹى بنائى گئى ہے جس کا نام تحريک نوجوانان اہلسنت ہے اور اس کے بہت سے ممبران ہيں جن کے نام اورتفصيل بعد ميں بتائيں گے.اس مدرسے کے صدر جناب حضرت علامہ مولانا قاضى محمد عبدالرحمن صاحب ہيں اور ان کا ہم ميں موجود ہونا سيکريالى والوں کيليۓ فخر کى بات ہے اور ہم دعا کرتے ہيں کہ مولا کريم ايسے اعلى درجے کے عالم دين کا سايہ ہم پہ قائم رکهيں. آمين
میاں ویب گروپ كی اس اردو ویب سائیٹ اپنا سیكریالی میں اب آپ سب كیلیۓ سیكریالی كی ویڈیو پیش كی جاتی ہیں اگر آپ اپنی ویڈیو یا تصاویر وغیرہ اس ویب سائیٹ پر دینا چاہتے ہیں تو ہمیں ای میل كر دیں۔ میاں ویب گروپ آپ سب كیلئیے لایا بیسٹ ویب ڈیزائیننگ سروس اگر آپ كسی قسم كی اپنی ویب سائیٹ بنوانا چاہتے ہیں یا اپنی ویب سائیٹ كی ڈیزائیننگ كروانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ كریں ہم آپ كو بہترین سروس دینے كی كوشش كریں گے.
APNA SIKERYALI KITAAB GHAR
Now APNA SIKERYALI is starting a new service of SIKERYALI KITAAB GHAR because if you want read and download online URDU BOOKS then vist our website and enjoy URDU BOOKS in your own home Computer and now you can download free these books from our website APNA SIKERYALI.
Click Here For SIKERYALI KITAAB GHAR
APNA SKERYALI POETRY MELA.
Now Apna Sikeryali is presenting a new service of SIKERYALI POETRY MELA and you can read and download our poetry very easily please Check our website and give your comments and messages about our website.
Thanks & Best Regards
MIAN MUHAMMAD ASGHAR.
|